• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 فیصد قیدیوں کے مقدمے زیر سماعت ہیں، بھارتی چیف جسٹس

جے پور(این این آئی) بھارت کے چیف جسٹس این وی رمنا نے زیر سماعت قیدیوں کی بڑی تعداد کے سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طریقہ کار پر سوال اٹھانے کی ضرورت ہے جو بغیر کسی مقدمے کے طویل قید کا باعث بنتاہے۔80فیصدقیدیوں کے مقدمے زیر سماعت ہیں، اس طریقہ کار پر سوال اٹھانے کی ضرورت ہے جو بغیر کسی مقدمے کے طویل قید کا باعث بنتاہے، رپورٹ کے مطابق این وی رمنا نے جے پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 6.10لاکھ قیدیوں میں سے تقریبا 80فیصدکے مقدمے زیر سماعت ہیں۔
اہم خبریں سے مزید