• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، BRT، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی اسکینڈلز کی دوبارہ تحقیقات کیخلاف حکم امتناع جاری

پشاور(امجد صافی ) پشاور ہائیکورٹ نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے مالم جبہ ، بی آر ٹی ، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر انکوائری کی دوبارہ تحقیقات کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا اور ان کیسز کی دوباررہ تحقیقات روک دی،عدالت عالیہ نے کہا کہ تمام کیسز عدالت کے زیر سماعت رہے، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے پاس اختیار ہی نہیں کہ وہ کسی محکمے کو دبارہ تحقیقات کی ہدایت دے ، کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس شاہد خان پر مشمتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار اسداللہ وغیر کی جانب سے کیس کی پیروی قاضی جواد احسان اللہ قریشی ایڈوکیٹ نے کی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 7 جولائی 2022 کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بلین ٹری سونامی ، ما لم جبہ، بی آر ٹی اور بینک اف خیبر میں بے قاعدگیوں سے متعلق دوبارہ انکوائری کا حکم جاری کیا تھا جو کہ غیرقانونی ہے رٹ کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 7 جولائی 2022 کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

اہم خبریں سے مزید