لاہور (آئی این پی ) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس موقع پر اسپیکرنے عمران خان کو مبارکباد پیش کی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پرویزالہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کرچلیں گے۔