• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور، سیلابی ریلے میں 4 افراد بہہ گئے، دو بچیاں غائب، کوئٹہ میں ایک ہلاک، حب ندی کا پل خطرے میں

کوئٹہ /پنجگور/ لسبیلہ(نمائندگان جنگ/ این این آئی ) کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں نے ایک بار پھر تباہی مچادی 4 افراد بہہ گئے، دو بچیاں غائب ہوگئیں، کوئٹہ میں ایک ہلاک، حب ندی پل خطرے میں، اغبرگ میں سیلابی گھروں میں داخل ،سوردو مری آباد میں بند ٹوٹ گیا ،2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، ہوشاب اور تربت میں بجلی منقطع ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ اور گرد ونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی سہ پہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے کے ساتھ رات گئے تک جاری رہی ۔کوئٹہ کے نواحی علاقوں اغبرگ،کچلاک،سریاب میں زبردست اور تیز بارش ہوئی جس سے کئی کچے مکانات منہدم ہوگئے۔ اغبرگ میں بارش کا سیلابی گھروں میں داخل ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید