• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فاضل 12 لاکھ ٹن چینی فی الفور برآمد کرے، شوگر انڈسٹری

اسلا م آباد(حنیف خالد)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت فاضل چینی کی برآمد کی فوری اجازت دے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا اس سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شوگر انڈسٹری آئندہ نومبر سے کرشنگ سیزن اسی صورت بھرپور انداز میں شروع کر سکے گی اگر شوگر ملوں کے پاس موجود چینی جو کہ 13لاکھ ٹن ملکی ضرورت سے زیادہ ہے اسے جنوبی افریقہ چین خلیجی اور عرب ممالک برآمد کرنے کی اجازت مل جائے شوگر انڈسٹری کی جانب سے بار ہا اس بات کا اعادہ کیا جا چکا ہے کہ شوگر ملوں نے مارچ اپریل میں ختم ہونے والے کرشنگ سیزن میں 81لاکھ ٹن چینی بنائی ۔
اہم خبریں سے مزید