• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور چڑیا گھر ٹھیکیدار کو 2 ماہ کے اندر جھولے ہٹانے کا حکم

پشاور(نمائندہ جنگ ) پشاورہائیکورٹ نے پشاورچڑیا گھر کے ٹھیکیدار کو جھولے ہٹانے کیلئے مزید مہلت دیتے ہوئے 2ماہ کے اندر اندر جھولے ہٹانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس قیصررشید خان اور جسٹس شاہد خان پرمشتمل بنچ نے ٹھیکیدار کی درخواست پر سماعت کی ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر حسینہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل تیمورعلی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ چڑیا گھر میں اس کے موکل نے 4 ملین روپے سے زائد لاگت کے جھولے لگائے ہیں۔ ہم جھولے ہٹارہے ہیں اور انتظامیہ نے ایک مہینے کی مہلت دی ہے ،یہ ناکافی ہے لہذا عدالت انہیں مزید وقت دے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سیدسکندرحیات شاہ نے کہا کہ عدالتی احکامات پر چڑیا گھر نے جھولے بند کئے ہیں، جھولوں کے شور سے جانور ڈسٹرب ہورہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید