• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں پہلے حکومت میں آنے کی ضرورت تھی نہ اب شوق ہے، جاوید لطیف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پنجاب میں ہم اپنی ہار کو تسلیم کرتے ہیں وفاق اور پنجاب میں نہ ہمارے پاس پہلے نمبرز پورے تھے نہ آج پورے ہیں۔ پہلے بھی ہمیں کسی طور پر حکومت میں آنے کی ضرورت نہیں تھی آج بھی ہمیں حکومتکرنے کا شوق نہیں ہے ۔ صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس نمبرز پورے ہیں تو انہیں پنجاب میں حکومت بنانی چاہئے، چوہدری خاندان میں اختلافات واضح ہیں۔ ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ارکان توڑنا اچھی بات نہیں تو عمران خان نے آتے ہی ہماری پارلیمانی پارٹی میں نقب لگائی تھی۔ تجزیہ کار اطہر کاظمی نے بھی پروگرام میں گفتگو کی۔ میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 5سیٹیں جیت کر15سیٹیں ہار کرہم کوئی جیتے نہیں ہیں ہم ہارے ہیں، جو قومی جماعتیں ہوتی ہیں وہ ریاست کے لئے قربانیاں دیتی ہیں لیکن بدقسمتی سے کسی جماعت نے ریاست کے لئے اپنی قربانی نہیں دی سیاست کی قربانی نہیں دی ہم نے وہ بھی دی۔17؍ جولائی کو لوگوں نے ہمیں مہنگائی کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا لوگوں نے ہمیں اپنا موقف تبدیل کرنے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا۔خالی ووٹ کو عزت دویہ ایک نعرہ ہے جب ہم اقتدار میں آکر خاموش ہوئے ۔ جو ہم پریس کانفرنس میں کہتے تھے کہ عمران خان چور ہے کرپٹ ہے فرح بی بی اور جو بھی ہم کہتے تھے ہم اقتدار میں آکر ثابت کرتے اور ان کو گرفتار کرتے ۔

اہم خبریں سے مزید