کراچی (نیوز ڈیسک)اڈانی انٹرپرائزز کو ایران پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام پر امریکی جرمانے کا سامناہے۔ ایران سے تیل و گیس کی مبینہ غیر قانونی درآمدات،امریکی محکمہ خزانہ نے 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔دبئی کے تاجر کے ذریعے مشتبہ ایل پی جی لین دین،32مبینہ خلاف ورزیاں،خریداری عمان اور عراق سے ظاہر کی گئی۔ ایران سے تعلقات چھپانے کا الزام عائد کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے بھارتی کمپنی اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ پر ایران سے متعلق امریکی پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزیوں پر 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے معاملہ طے کر لیا ہے۔