• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکشی کی کوشش کو وفاقی شریعت عدالت نے جرم قرار دیدیا

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی شرعی عدالت نے ایک مقدمہ کا فیصلہ جاری کرتے خودکشی کی کوشش کو دوبارہ جرم قرار دے دیا یا درہے 2022 میں پارلیمنٹ نے ضابطہ فوجداری سے خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے والی شق کو حذف کر دیا تھا،شرعی عدالت نے اس حوالہ سے سال 2022 میں پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی قانون سازی کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا ،جس کے بعد ضابطہ فوجداری کی پرانی شق بحال ہوگئی ہے ۔چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں جسٹس محمد انور اقبال اور جسٹس امیر خان پر مشتمل تین رکنی بینچ نے گزشتہ روز کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا،جس میں 2022 کے ایکٹ کے خلاف دائر کردہ تمام درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومتی قانون سازی کو منسوخ کر دیا ۔
اہم خبریں سے مزید