ابوظبی(سبط عارف)عرب امارات میں سرکاری نظام اے آئی پر منتقل کرنے کا بڑا منصوبہ منظور۔ 50 فیصد سرکاری خدمات میں آرٹیفیشل انٹلیجنس استعمال ہوگی،80 ہزار ملازمین کو تربیت دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے آرٹیفیشل انٹلیجنس (اے آئی) کے استعمال کا بڑا منصوبہ منظور کرلیا۔ اماراتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی 50 فیصد سرکاری سروسز اور حکومتی نظام کو اے آئی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔ شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ امارات کا ہدف دنیا کی بہترین اے آئی حکومت بننا ہے۔ حکام کے مطابق حکومت میں “اے آئی اسسٹنٹ” نظام متعارف کرایا جائے گا تاکہ سرکاری کام تیز، آسان اور زیادہ مؤثر بنائے جا سکیں۔