ابوظبی(سبط عارف)عرب امارات ، شادی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹنگ پر نئے قواعد پر غور ۔بغیر اجازت شادی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا قانونی مسئلہ بن سکتا ہے، سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر دس لاکھ درہم تک جرمانے کا انتباہ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شادیوں اور نجی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے متعلق نئے قواعد پر غور کیا جا رہا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق ، شادی اور نجی تقریبات کی وڈیوز یا تصویر بغیر اجازت پوسٹ کرنا قانون شکنی شمار ہو سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی نیشنل میڈیا کونسل حکام نے کہا ہے کہ شادیوں میں فلم بندی، مہمانوں کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے معاملے پر نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔