• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ امیگریشن کریک ڈاؤن سے امریکا کو 479 ارب ڈالر ٹیکس نقصان کا خدشہ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن سے امریکا کو 479 ارب ڈالر ٹیکس نقصان کا خدشہ، معلومات امیگریشن حکام تک پہنچنے کےڈر سےغیر قانونی تارکین ٹیکس فائل کرنے سے گریز کرنے لگے۔ بعض ٹیکس مراعات خصوصاً بچوں کے ٹیکس کریڈٹ میں تبدیلیوں نے بھی فائلنگ کے رجحان کو کم کردیا۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور سخت کریک ڈاؤن کے باعث آئندہ دس سال میں حکومت کو 479 ارب ڈالر تک ٹیکس آمدن کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق غیر قانونی تارکینِ وطن میں خوف بڑھنے کے باعث ٹیکس فائلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ IRS کی جانب سے امیگریشن حکام کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کی تجاویز اور ICE چھاپوں نے صورتحال مزید سنگین بنا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہت سے غیر قانونی تارکین اب ٹیکس فائل کرنے سے گریز کررہے ہیں کیونکہ انہیں اندیشہ ہے کہ ان کی معلومات امیگریشن حکام تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ بعض ٹیکس مراعات خصوصاً بچوں کے ٹیکس کریڈٹ میں تبدیلیوں نے بھی فائلنگ کے رجحان کو کم کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید