لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کیخلاف بد زبانی کرنیوالے سیاسی کچھوے اپنا قدکاٹھ دیکھ کر بولا کریں ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے صدر آصف زرداری پر بے تکے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے چودھری اسلم گل نے کہا کہ ابھی تو 22 جولائی شروع ہونے میں ،24گھنٹے ہیں مگر سیاسی مخالفین کی بوکھلاہٹ بتا رھی ہے کہ وہ پنجاب کا مقدمہ ہار چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل جیت آئین،قانون اورجمہوریت کی ہو گی۔نیازی ٹولے کے ہاتھ میں اقتدار نہیں اب طویل خواری لکھی ہے۔