• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کا ڈیرہ غازی خان کادورہ،زیرتعمیرمنصوبوں کامعائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، مدر اینڈ چائلڈ اور او پی ڈی و ایمرجنسی بلاک کے زیر تعمیر منصوبوں کامعائنہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا، اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ کو آئی ڈیپ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال کے آخر تک کارڈیالوجی ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا جب کہ سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی امراض قلب کے مریضوں کے لیے حکومت پنجاب کا بہترین منصوبہ ہے۔
ملتان سے مزید