پشاور( وقائع نگار)پشاورپراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں پی ڈے اے کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں بڑی تعدادمیں متاثرین ریگی ماڈل ٹاؤن اور پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر سراج الحق یوسفزئی کا کہناتھا کہ پی ڈی اے ہمیں اپنے پلاٹوں کی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کریں 30سال ہوگئے کہ ہم نے پیسے دیئے ہیں انکا مزید کہناتھا کہ ہم اپنے حق کے لئے ہر حد تک جائینگے پی ڈی اے کو ہم الٹی میٹم دے رہے ہیں