• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرار عدالتی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے جج ، جسٹس منصور علی شاہ نے عمران خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے مبینہ طور پرمیڈیا کو ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات دینے سے روکنے اور انکے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے متعلق دائر کی گئی درخواست کا 18 جولائی کی چیمبر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کا کام انتظامی امور دیکھنا ہے ،رولز کے مطابق رجسٹرارکسی بھی درخواست کے قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتاہے ، فاضل جج نے مزید لکھا ہے کہ رجسٹرار آفس کا کام انتظامی امور دیکھنا ہے، اپیلوں اور درخواستوں سے متعلق قانونی معاملات دیکھنا عدالت کا اختیار ہے،آئین کے مطابق رجسٹرار عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا ہے، آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر درخواست پر رجسٹرار فیصلہ نہیں دے سکتاہے۔
اہم خبریں سے مزید