• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کیلئے پی پی نے سندھ سے پولیس مانگ لی، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے کے لیے سندھ کے دوسرے شہروں سے پولیس منگوا لی ہے۔ یہ پولیس نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان ہیں۔ دنیا نے دیکھا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی پولیس اور ڈاکوؤں سے ٹھپے لگوا کر نشتیں جیتی ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمیشن کی آنکھیں بند رہیں۔ ہم کراچی حیدرآباد میں ایسی زیادتی نہیں ہونے دینگے اور بھرپور مزاحمت کریں گے۔ ہماری آرمی چیف اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو اس ظلم سے روکا جائے اور یہ صوبہ پیپلزپارٹی کے حوالے نہ کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید