ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ "دلکش ملتان" میں شہر کی اہم تاریخی عمارتوں کی بحالی کو شامل کیا گیا ہے جس پر 50کروڑ مالیت خرچ کا تخمینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں دلکش ملتان کے لیے 35کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بھاٹی گیٹ لاہور اور قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کی بحالی اور تزئین و آرائش کے منصوبے تیار کر لیے گئے ہیں جن پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔اجلاس سے کطاب کرتے ہوئے سیکریٹری بلدیات نے مزید کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کے آرکیٹیکٹس کی مشاورت سے قلعہ کہنہ کی پ گریڈیشن کرنے کے بعد وہاں پارکنگ،ٹک شاپس پبلک ٹوائلٹس اور دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ٔقلعہ کہنہ سنگھ اور اطراف میں موجود تاریخی عمارتیں اس خطے کی پہچان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی عمارات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور پنجاب حکومت ان کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے نمائندگان، ڈائریکٹر سی اینڈ پی والڈ سٹی، ڈائریکٹر ایڈمن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ نے بھی شرکت کی۔