• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پرویز الٰہی کو بڑا ڈاکو کہنے پر معافی مانگیں، شرجیل میمن

کراچی (نیو زڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کل وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب بڑا ڈاکو کہنے پر ان سے معافی مانگیں ۔ عمران خان اگر پرویز الٰہی سے معافی نہیں مانگتے تو قوم سے ضرور معافی مانگیں ۔ صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ بنی گالا میں فرح گوگی کے ذریعے جو کرپشن کی گئی ان پیسوں سے ووٹ خریدے جا رہے ہیں ۔ فرح گوگی کی رشوت کے مال سے لوگوں کا ایمان بیچنے کے لیے بولیاں لگائی جا رہی ہیں ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کی سیاست منافقت اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔ منافق شخص عوام کو اور قوم کو بے وقوف بنا رہا ہے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں فسادات اور افراتفری چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ بھر سے اعتماد کا ایک بھی ساتھی نہیں ملا ۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پورے پاکستان سے پکڑ دھکڑ کر کے رہنما لائے گئے ۔ ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو سندھ کے اپنے رہنماؤں پر بھروسہ نہیں تھا ۔
اہم خبریں سے مزید