• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کی پولنگ اسکیم میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی

کراچی (جمشید بخاری)بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں سندھ میں کراچی اور حیدرآبادکے16اضلاع میں پولنگ موخر ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن کی پولنگ اسکیم میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو گی الیکشن کمیشن کے زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےمحرم الحرام اور موسم کی صورت حال کے باعث این اے 245کراچی کی پولنگ مو خر کی ہے جو 27جولائی کو ہونا تھی وہ اب21اگست 2022کو ہوگی جبکہ بلدیاتی انتخاب کی پولنگ 24جولائی کے بجائے 28 اگست کو ہو گی دوسرے مرحلے میں جو امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہے انہیں کامیاب ہی قرار دیا جائے گا ان حلقوں مین 28اگست کو پولنگ نہیں ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید