ظریف احسن
بارش برسے چھم چھم چھم
بچے کودے دھم دھم دھم
بادل خوب گرجتے ہیں
بجلی بن کر گرتے ہیں
بچے خوشی سے نہاتے ہیں
بچے خوشی سے گاتے ہیں
ژالہ باری ہوتی ہے
باد بہاری جھومتی ہے
پودے خوش ہو جاتے ہیں
سب کے منہ دھل جاتے ہیں
بہت بڑی نعمت ہے
ہر شے کے لئے رحمت ہے
بچے بڑے نہاتے ہیں
خوب مزے آتے ہیں
پہلی بارش بھیگتے ہیں
مینہ کی بولی بولتے ہیں
درخت دھل جاتے ہیں
نغمے بہار کے گاتے ہیں
ساون بھادو جومتے ہیں
کوئل کی طرح کوکتے ہیں
بارش کے پکوان پکتے ہیں
بسم اللہ پڑھ کر کھاتے ہیں
سارے تشنہ سیرابی
ہر نفس ہے شادابی
تاحد نظر سب قدرت ہے
تاحد نظر سب نعمت ہے
ظریف سجدے میں جھکتا ہے
شکر اللہ کا کرتا ہے