عتبہ حامد
ساتھیو! دنیا بھر میں فطرت اپنی تمام تر رعنائیوں اور خوبصورتیوں کے ساتھ جلوہ گر ہے لیکن اسی دنیا میں فطرت کے چند خوفناک مظاہر بھی ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں اور یہ انسانی اندازوں سے بھی کہیں زیادہ خوفناک ہیں۔
دنیا کا سب سے زہریلا جانور
کون سنیل نامی گھونگے دنیا بھر کے سمندروں پائے جاتے ہیں اور ان کے دانت سوئی اور نیزے جیسا کا کام کرتے ہیں اور شکار کے اندر زہر پہنچا دیتے ہیں۔اس کا زہر اعصابی نظام کو ہدف بناتا ہے۔ اگر یہ گھونگھے کسی انسان کو ڈنک مار دیں تو موت کا خطرہ اس صورت میں بہت زیادہ ہوتا ہے اگر اسے بروقت اسپتال نہ پہنچا دیا جائے۔
مارابو اسٹورک (Marabou Stork)
یہ ایک بڑی جسامت کا حامل پرندہ جو انتہائی بدصورت دکھائی دیتا ہے۔ اسے اکثرانڈر ٹیکر کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ یہ پرندہ افریقی علاقے صحارہ میں پایا جاتا ہے۔ اس پرندے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ خشک اور تر دونوں طرح کے علاقوں میں رہائش اختیار کرسکتا ہے۔ تاہم یہ ایسی جگہ پر بھی رہتا ہے جہاں قریب میں انسانی آبادی موجود ہو۔