اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کے زیراہتمام جمعہ کو نیشنل پریس کلب کے باہر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی خواتین کے بارے میں غیر مناسب گفتگو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت تحریک انصاف ویمن ونگ اسلام آباد کی جنرل سیکرٹری میمونہ کمال کر رہی تھی۔ مظاہرے میں دو درجن سے زائد خواتین شامل تھیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنے بیان پر پی ٹی آئی خواتین سے معافی مانگیں۔ پی ٹی آئی خواتین مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف نعرے لگا رہی تھیں۔