لاہور(نمائندہ جنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین توڑا ہے، توہین عدالت کی ہے۔سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آج پھر اس نے پولیس کو ایوان کے اندر بلا لیا تھا، پنجاب اسمبلی میں پہلے بھی پولیس کو بلا کر تشدد کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 30 سال سے میں پنجاب میں پارٹی کا صدر ہوں۔قبل ازیں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کا وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل اجلاس منعقد ہوا جس میں نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیاگیا جبکہ پرویز الٰہی نے کم و بیش تمام اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی۔