• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف، زرداری پنجاب کے عوام کا فیصلہ دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، قوم ان کی سازشیں ناکام بنائے، عمران خان

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ، پنجاب کے عوام کا فیصلہ دیکھ کر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، قوم ان کی سازشیں ناکام بنائے، اتوار کو اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں شاہ محمودقریشی ، اسد عمر ، فواد چوہدری ، شیریں مزاری ، فرخ حبیب ، شہباز گل ، علی زیدی ، عامر کیانی اور دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب اور عدالتی مقدمات پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے موخر ہونے سے متعلق بھی امور بھی زیر بحث آئے۔ عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔ معیشت کی تباہی ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے اقتدار کی فکر ہے ملک کے حالات کی نہیں۔ اب یہ جو مرضی کر لیں عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔ پنجاب میں جو کچھ ہوا انکی سیاست عیاں ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید