کوئٹہ(پ ر)شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کےپریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بی ایم سی کوئٹہ کے ایم ایس (سابق سی ای او شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ) ڈاکٹر سلطان لہڑی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا تفصیلی دورہ کیا۔ جنہیں ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کروایا اور ہسپتال کی موجودہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ دورے کے موقع پر ڈاکٹر سلطان لہڑی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے سی ای او اور ہسپتال کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر سلطان لہڑی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے لئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی سروس، آپریشن تھیٹر، گائنی ڈیپارٹمنٹ ایکسرے لیبارٹری اور دیگر ڈیپارٹمنٹس فعال ہیں۔ جن میں 24 گھنٹے سنئیر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس عوام کی خدمت کے لئے موجود رہتے ہیں۔ یہ ہسپتال نہ صرف مستونگ کے عوام کیلئے ہے بلکہ مستونگ سے منسلک دیگر اضلاع کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔