لاہور(خصوصی نمائندہ) چائنیز حکومت نے پاکستان نیوی کو پی این ایس تیمور کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ پر وقار تقریب شنگھائی میں منعقد کی گئی۔ جس میں چائنیز حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، مختلف فورسز کے نمائندگان، سفارت کاروں اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان شنگھائی کے نمائندگا ن نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد قونصلیٹ جنرل آف پاکستان شنگھائی کے تعاون سے کیا گیا۔ چائنہ سے پاکستان روانگی کے دوران پی این ایس تیمور 17جولائی کو ہانگ کانگ وکٹوریہ بار پر پہنچا۔ جہاں قونصل جنرل پاکستان بلال احمد بٹ نے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن یاسر طاہر اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔ کمانڈنگ آفیسر نے قونصل جنرل کو پی این ایس تیمور کے متعلق بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جہاز کے پاکستان نیوی میں شامل ہونے سے پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ کمانڈر ہانگ کانگ گیریژن اور کمانڈنگ آفیسر پی این ایس تیمور نے اپے اداروں کی جانب سے یاد گاری شیلڈ دیں۔20جولائی کی صبح کمانڈنگ آفیسر اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوئے۔قونصل جنرل پاکستان بلال احمد بٹ نے انہیں ہانگ کانگ وکٹوریہ ہاربر سے الوداع کیا۔