اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ کیخلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سماعت آج کرے گا، کاز لسٹ جاری کردی گئی جبکہ اس حوالے سے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ریڈ زون میں اینٹی رائٹس فورس تعینات کی جائے گی۔
ہفتہ کو لاہور میں رجسٹری برانچ کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جس کے بعد سکیورٹی اداروں کا عدالت عظمیٰ کے باہر پھر کارکنوں کے جمع ہونے کا امکان ہے۔
حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر کو کسی صورت سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دی جائے۔
ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا، قیدی وین اور واٹر کینن بھی ریڈ زون میں رکھا جائیگا۔