• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر متفق ہونا پڑیگا، احسن اقبال

اسلا م آباد ( کامرس رپو رٹر )وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ‏سیاسی عدم استحکام سے پالیسیوں کا تسلسل متاثر ہوتا ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھ کرمیثاق معیشت پر متفق ہونا پڑیگا اسی میں ہی ملک کے ترقی کا حل ہے، اتحاد و یکجہتی کیساتھ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ترجیح ہے، ‏وزارت منصوبہ بندی اور ایچ ای سی کے تعاون سےگول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اختلاف رائے کو نفرت میں تبدیل کرنے سے معاشرتی تقسیم جنم لیتی ہے،آئی ٹی سیکٹر کے فروغ اور گریجویٹس کو مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہےہیں،آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس کے نصاب کو صنعت اور اندسٹری کی ضروریات کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے،احسن اقبال نے ماہرین سےگفتگو کے دوران نصاب کو جدید بنیادوں پر تشکیل دینے کی اہمیت کو اجاگر کیااورکہا کہ حکومت نے 2013 میں وژن2025 ترتیب دیا تاکہ ملک کو دنیا کہ پہلی 25 معیشتوں میں شمار کیا جا سکے، 2017 میں پی ڈبلیو سی نے کہا کہ اگر پاکستان اسی رفتار سے چلا تو 2030 تک یہ دنیا کی پہلی 30 معیشتوں میں شامل ہوگا مگر پھر مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف سازشیں شروع کیں اور اس وژن پر عملدرآمد بند کردیا۔
اہم خبریں سے مزید