ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایل ایف ہائیکورٹ ملتان کے زیر اہتمام سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ممتاز نور ٹانگرہ، صدر پی ایل ایف ہائیکورٹ مہر اقبال سرگانہ، سینیئر نائب صدر پی ایل ایف جنوبی پنجاب فیروزہ فیض،ضلعی صدر پی ایل ایف عاصم پرویز، جنرل سیکرٹری فیاض بھٹہ اور واجد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سب پر بھاری ایک مفروضہ نہیں بلکہ پاکستان کی سیاست میں مفاہمت اور جمہوریت کی سلامتی کے لئے ایک مستند نام ہے۔