پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے باڑہ گلی سمر کیمپ میں’’تحقیق اور پائیدار ترقی کے ذریعے کورونا کے بعد عالمی خوشحالی‘‘ کے عنوان پر تین روزہ ملٹی ڈسپلن ریسرچ کانفرنس کا آغازہوگیاجس میں ملک بھر سے 135محققین مقالے پیش کرینگے۔ کانفرنس کا انعقاد شہید بینظیر وویمن یونیورسٹی پشاور، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وی سی شہید بھٹو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد، پرو وی سی پروفیسر نسیم اختر ، وی سی سرحد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان، آرگنائزر بینظیر وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر سندس اور نجمہ صلاح الدین سمیت دیگر محققین و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کانفرنس28 جولائی تک جاری رہے گی۔ مختلف یونیورسٹیوں اور انسٹی ٹیوٹس کے طلباء اور محققین بھی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔