• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کے اختیارات، محدود افسران کی تبدیلیاں اور معاشی چیلنجز ”جیو پاکستان“ میں آج اہم گفتگو ہوگی

کراچی (جنگ نیوز) گورنر راج کی دھمکیاں اور چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کا پلان دوسری طرف پنجاب میں بیورو کریسی اور پولیس افسران کی تبدیلی کی لہر چل پڑی۔ اِن دونوں موضوعات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ معاشی بے یقینی، حکومت کیلئے سیاسی سے بڑا ”معاشی چیلنج“ بن گیا ہے۔ اِدھر کراچی میں ہونے والی بارشیں سڑکوں کی ناقص تعمیر کا پول کھول گئیں۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی بھر پور شرکت، ایتھلیٹس بھی پُر اُمید ہیں۔ اور پاک سری لنکا سیریزمیں آج کا دِن نکالنا آسان نہیں ہوگا۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید