• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ، کوئٹہ کا رابطہ بحال کیا جائے، ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما و بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نےکہا ہے کہ پورئے صوبے کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینداروں کے ہونے والے کھربوں روپے کے نقصانات کا ازالہ اور کوئٹہ کا ملک بھر سے زمینی رابطہ بحال کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون کی بارشوں کا سپیل تا حال وقفے وقفے سے جاری ہے صوبے کے طول و عرض میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچائی ہے بارشوں اور سیلاب کے باعث بلوچستان میں 111 قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، زمینداروں کی لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں ، باغات ، ٹیوب ویل اور سولرز تباہ ہوچکے ہیں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے مکانات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں بجلی کا نظام درہم برہم کوئٹہ کراچی ، کوئٹہ بولان کے راستے کوئٹہ کا ملک کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت کہیں نظر نہیں آرہیں حکومت ، این ایچ اے اور متعلقہ حکام فوری طور پر سڑکوں اور پلوں کی مرمت کو یقینی بناتے ہوئے زمینی رابطہ بحال اور زمینداروں کو ہونے والے کھربوں روپے کے نقصانات کے ازالے کے لئے معاوضے کا اعلان کرے ،کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں آبی گزر گاہوں اور نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کیا جائے تاکہ مزیدجانی و مالی نقصانات سے عوام کو بچایا جاسکے ۔
کوئٹہ سے مزید