1۔ وہ کون سی چیز ہے جو آپ کے علاوہ سب کو پریشان کرتی ہے؟
2۔ وہ کون سی مچھلی ہے جو نہ انڈے دے سکتی ہے نہ ہی تیر سکتی ہے؟
3۔ وہ کون سی چیز ہے جو انسان کو دو دفعہ ملتی ہے تیسری دفعہ خریدنی پڑتی ہے؟
4۔ وہ کون سا پھول ہے جو سونگھا نہیں بلکہ کھایا جاتا ہے؟
5۔ وہ کون سی چیز ہے جو نئی ہو تو لمبی اور پرانی ہو تو چھوٹی ہوجاتی ہے؟
6۔ وہ کیا چیز ہے، جس کی جلد اُتار دیں تو پھر بھی نہیں روتی لیکن آپ ضرور روتے ہیں؟
7۔ وہ کون سی چیز ہے جسے ہم آدھا کھا لیں تو وہ پھر بھی پوری رہتی ہے؟
8۔ وہ کون سی چیز ہے جس سے دھواں نکلتا ہے ؟
ذہن آزمائیں کے جوابات: 1۔ خراٹوں کی آواز 2۔ تلی ہوئی مچھلی3۔ دانت 4۔گوبھی کا پھول 5۔ موم بتی 6۔ پیاز 7۔ پوری 8۔ برف