• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس فراڈ کیس: گلوکارہ شکیرا کو 8 سال قید کی سزا دینے کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپین کے پراسیکیوٹرز نے ٹیکس فراڈ کے الزام میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا کو 8 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ پر سال 2012ء سے 2014ء کے درمیان کمائی جانے والی آمدنی پر 14.5 ملین یورو ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام عائد ہے۔

بارسلونا میں استغاثہ نے کہا کہ وہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار شکیرا کے خلاف 8 سال سے زائد قید کی سزا کا مطالبہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کو اب مقدمے کی سماعت کے بارے میں فیصلہ کرنے اور تاریخ مقرر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی میں شکیرا کی ٹیکس فراڈ کا مقدمہ ختم کرنے کی اپیل مسترد ہوگئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں جاری ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں عدالت نے اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا تھا کہ کافی شواہد موجود ہیں، جس کی بنیاد پر شکیرا کے خلاف جاری مقدمہ خارج نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب گلوکارہ شکیرا نے بھی اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید