• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں میں محرم الحرام سکیورٹی پلان جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر ملتان ریجن وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کا محرم الحرام کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت چودہ ہزار سے زائدپولیس افسران و ملازمان اور والنٹئر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ریجن کے 910جلوس اور3182مجالس منعقد ہوں گی۔جلوس کی سکیورٹی کیلئے 10532جبکہ مجالس کی سکیورٹی کیلئے 4414 پولیس افسران ، ساتھ ہی والنٹئر تعینات کئے گئے ہیں۔حساس اور اہم جلوس و مجالس کیلئے 109واک تھروگیٹ اور1065میٹل ڈیٹکٹر اور1090سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جائیگی۔ جس کےلئے ریجنل پولیس آ فس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیاگیا ہےٹریفک پولیس آفیسر ملتان سٹی رانا احسان نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس ملتان انتظامیہ نے ماہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے اور ٹریفک افسران کی نگرانی وارڈنز کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو آپریشن ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اور شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔
ملتان سے مزید