• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن، پولیس سے مبینہ مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بوٹ بیسن پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم نادر شاہ کو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی پولیس کلفٹن بلاک 2اتوار بازار کے قریب معمول کے گشت پر مامور تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزم نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی ہوگیا، جسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید