کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ قرضوں کا بڑھتا بوجھ عوامی خدمات اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی گنجائش ختم کر رہا ہے، پاکستان کا عوامی قرض جون 2026تک 86.72 کھرب روپے تک پہنچ چکا جبکہ قرضوں کے سود کی ادائیگی میں وفاقی آمدن کا تقریباً 38 فیصد صرف ہو رہا ہے، حکومتی دعووں کے مطابق قرضوں کا تناسب جی ڈی پی کے 70.6 فیصد سے کم ہو کر 68.3 فیصد ہوگیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ مالی سال 2026 میں سود کی ادائیگی 6.948کھرب روپے رہی،ملکی قرض 9 فیصد اضافے سے 59.44 کھرب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی بھی اربوں ڈالر میں جاری ہے۔