کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے گڈاپ سٹی پولیس چوکی کے قریب اتوارکی صبح مبینہ پولیس مقابلے میں سادہ لباس میں ملبوس 2 اہلکار زخمی ہو گئےایک پولیس اہلکار فائرنگ جبکہ دوسراپستول کا بٹ لگنے سے زخمی ہوا ، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ، شناخت کانسٹیبل غلام مرتضیٰ اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالحمید کے نام سے کی گئی ،ایس ایچ اوگڈاپ سٹی ممتازمروت کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ایک گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ڈاکوؤں کو پکڑا تھا اسی دوران ڈاکوؤں کے 3 سے 4 ساتھی بھی پہنچ گئے اورپولیس اہلکاروں کیساتھ جھڑپ ہوئی اور ڈاکواپنے گرفتار ساتھیوں کو چھوڑاکرموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔