• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کی مضبوطی اور امن کا پیغام ہی پاکستان کی بقا ہے، شاہی سید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی، بلدیاتی اداروں کو بااختیاربنانا اور امن کا پیغام ہی پاکستان کی بقا ہے، صوبوں کی کہانی بند کریں، ڈویژن کو اختیار دے دیں، کرنے کے کام آپ کرتے نہیں، ایسی بحث چھیڑ رہے ہیں جس سے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں، خون کون بہائے گا، خون بہانے والا بھی مسلمان ہوگا، خدارا آئینی طریقہ اپناؤ، مذاکرات کا طریقہ اختیار کریں ، عوامی نیشنل پارٹی ضلع وسطی کے زیر اہتمام شاہراہ نور جہاں پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ بلاول نے جو کیا اس کو سنجیدگی سے سوچو، آج شہر میں اسی بات پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، سندھی قوم پرست ریلی نکال رہے ہیں، مہاجر بھی نکال رہے ہیں، سب سے کہتا ہوں سب میز پر بیٹھ جائیں، مضبوط ادارے پاکستان کو مضبوط کریں گے،انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کاغذوں میں پاس ہوئی اس پر من و عن عمل نہیں ہوا، آپ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کریں، عدلیہ پر بھروسہ نہیں رہا، 2024 میں فارم 45، فارم 47 سے ہار گیا، قوم کو سارے ریفرنڈم یاد ہیں، مقتدر قوتوں سے کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، پارلیمنٹ میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ بند کریں، عدلیہ کو آزاد کرو، الیکشن کمیشن کو بااختیار کرو۔شاہی سید نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا جو سسٹم ہے یہ آپ کو نظر نہیں آرہا، 10 پرسنٹ کا سنا تھا اب یہ شرح 90 پرسنٹ پر چلی گئی ، آپ اپنے اداروں کو صحیح کرو ورنہ یہ آپ کی نااہلی ہوگی، نااہل آدمی 12 کیا 50 صوبے بھی بنا لے تو نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلے گا،انہوں نے کہا کہ اس کراچی میں بہت خون بہہ چکا، اس خون خرابے کا سب سے زیادہ نقصان بانی متحدہ کی قوم کا ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید