• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ کے تحت ہفتہ طلبہ، پوزیشن ہولڈرز کو اعزازی اسناد دی گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیرِ اہتمام سال 2025-26 میں بھی بورڈ آفس میں ہفتۂ طلبہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے مختلف ہم نصابی مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا، ان مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے بورڈ کی جانب سے تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کی گئی، جس میں کامیاب طلبہ و طالبات کو شیلڈز اور اعزازی اسناد پیش کی گئیں، تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین انٹر بورڈ فقیر محمد لاکھو جبکہ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر مشرف علی راجپوت، ناظمِ امتحانات احمد خان چھٹو، پروفیسر اشفاق بیگ، بورڈ کے افسران اور ملازمین بھی موجود تھے، فقیر محمد لاکھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی، اخلاقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ان کی شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں ، تعلیم کا مقصد صرف نصابی کتب پڑھانا اور امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا نہیں بلکہ طلبہ کو زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے قابل بنانا بھی ہے۔ کھیلوں، تقریری مقابلوں، ادبی سرگرمیوں اور دیگر ہم نصابی پروگراموں سے طلبہ میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، برداشت، قائدانہ صلاحیت اور مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید