• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنان دعوت و تربیت اور عوامی خدمت کے کام مزید تیز کریں، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت منعقدہ اجتماعِ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہونے کے باوجود بنیادی سہولتوں ، انفرااسٹرکچر کی بحالی، پانی کی فراہمی اور امن و امان سمیت متعدد مسائل کا شکار ہے، جماعت اسلامی ان مسائل کے حل اور شہریوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،کارکنان دعوت و تربیت اور عوامی خدمت کے کاموں کو مزید تیز کریں اور عوام سے اپنے رابطوں کو مضبوط بنائیں،تنظیمی ڈھانچے کو گراس روٹ لیول تک مزید فعال اور منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کریں اور جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، اجتماع میں امیر جماعت اسلامی ضلع ڈاکٹر نورالحق، سکریٹری ضلع راشد خان، نائب امرائے ضلع عبدالقیوم ایڈووکیٹ اور عامر نواز عباسی، معاون خصوصی سید سلطان روم، ناظمینِ علاقہ و حلقہ جات اور دیگر مقامی ذمہ داران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، ڈاکٹر نورالحق نے سیشن 2026-27 کے لیے ناظمینِ علاقہ کا اعلان کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید