کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام سندھ کے زیر اہتمام گرومندر چورنگی کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مظاہرین نے مولانا فضل الرحمٰن کے گھر کے تقدس کی پامالی، ان کے خلاف مبینہ کردار کشی مہم اور سندھ کی تقسیم کی کوششوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ، جے یو آئی کے جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمنٰ کی کردار کشی کا سلسلہ بند،انتقامی کارروائیاں ختم کی جائیں، ان کی حفاظت اور عزت کا دفاع جے یو آئی کی ذمہ داری ہے، ملکی سلامتی اور سیاسی معاملات کو تصادم کے بجائےمذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے،اس موقع پر جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان ، مولانا غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، مفتی عبدالحق عثمانی ، مولانا احسان اللہ ٹکروی ، مولانا فیض الحق ، مفتی محمد خالد ، مولانا نور الحق ، مفتی لئیق اسعدی، فاروق حسن زئی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ، علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہم مولانا فضل الرحمنٰ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جے یو آئی صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے،ہم آج بھی ملک کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔