• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل غزہ پر ظلم کی سیاہ رات طاری، صہیونیت نے تمام حدیں پار کرلیں، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ اہل غزہ پر ظلم کی سیاہ رات طاری ہے کوئی ایسا معاہدہ نہیں جو صہیونیت کے انسانی درندوں کو اس جبر و ظلم سے روک سکے قابض صہیونیت نے درندگی کی تمام حدیں پار کرلیں امدادی اشیاء تو درکنار باقی ماندہ بنیادی سہولتیں بھی تباہ کردی گئیں ،انسانیت سسک رہی ہے ننھے بچے بھوک و افلاس سے بلک بزرگ شہری خوراک و علاج کو ترس رہے ہیں اقوام متحدہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور زندہ ضمیر دبائو بڑھائیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید