• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری خزانہ، وسائل اور انتظامی مشینری کسی کی جاگیر نہیں، شوکت فاروقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومتی عہدیداروں کا کہنا کہ سندھ کبھی تقسیم نہیں ہوگا، عوامی تحفظات اور جمہوری مطالبات کا جواب نہیں ،،انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی کوئی سیاسی جماعت صوبے کی مالک نہیں بن جاتی بلکہ اسے عوام کی جانب سے آئین کے تحت حکومت چلانے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے،سرکاری خزانہ، وسائل اور انتظامی مشینری کسی جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ عوام کی امانت ہیں،انھوں نے کہا کہ شہری سندھ، بالخصوص کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے عوام کے سیاسی، انتظامی اور معاشی تحفظات کو محض اسمبلی قراردادوں کے ذریعے مسترد نہیں کیا جاسکتا شہری علاقوں کی آبادی، سیاسی نمائندگی اور انتظامی شناخت کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کا شفاف اور غیر جانب دارانہ جائزہ ضروری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید