• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا لمحۂ فکریہ ہے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے گندم کی فراہمی کے باوجود کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا لمحۂ فکریہ ہے، ذخیرہ اندوز اور منافع خور مافیاز عوام کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، حکومت ان عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود اشیائے خورونوش، آٹا، چینی، گھی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمی نہیں آ سکی، جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں ، سوال یہ ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر کرائے اور اشیاء کی قیمتیں فوری بڑھ جاتی ہیں تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا جاتا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید