• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی بڑا مسئلہ بن چکی، علامہ زبیر

کراچی(جنگ نیوز ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی سب سے بڑا مسئلہ بن چکی جس کی وجہ سے ملکی معیشت اور وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، ہم نفاذ اسلام سے گریزاں ہیں جبکہ دہشتگردی کا مؤثر اور حقیقی علاج صرف اور نفاذ اسلام ہے، وہ درسگاہ مھد القرآن مرکزی جامع مسجد خالد بن ولید گلستان جوہر میں قرآن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ تحریک اہل حدیث کے سربراہ علامہ عبداللّٰہ غازی، مولانا علامہ مرتضیٰ رحمانی، مولانا محمد یونس صدیقی، ڈاکٹر شیخ خلیل الرحمٰن لکھوی، مولانا عبدالستار نیازی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔علامہ زبیر احمد ظہیر نے امیر جماعتِ غرباء پاکستان کے مرحوم امام عبد الرحمٰن سلفی کی عظیم الشان دینی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اورکہا کہ تحریک اہل حدیث اور غرباء اہل حدیث پاکستان کے ساتھ مل کر ملک میں نفاذ اسلام کی تحریک کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید