کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے نظریے اور افکار پر قائم رہتے ہوئے ملک کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دیں ،انہوں نے کہا کہ ملک کسی سیاسی تنائو اور ٹکرائو کا متحملنہیں ہوسکتا ہمیں صبر برداشت اور رواداری کو اپنے عمل کا حصہ بنانا ہوگا ، کسی بھی مسئلے پر اختلافات کا بہترین حل بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔