• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان تا متی تل 21کلومیٹر روڈ کی تعمیر ومرمت اور توسیع کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان تا متی تل 21کلومیٹر روڈ کی تعمیر ومرمت اور توسیع کا فیصلہ کیا ہے ، روڈ کی تعمیر و مرمت اور توسیع پر ایک ارب 24کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے اس ضمن میں محکمہ ہائی وے سرکل ملتان نے ٹینڈرز کیلئے ٹھیکہ داروں کی رجسٹریشن کیلئے پری کوالیفکیشن جاری کردی ہے ، محکمہ ہائی وے سرکل ملتان کی جانب سے پری کوالفکیشن اشتہار جاری کردیا ہے جس کے مطابق ٹھیکہ داران اپنے کاغذات 17اگست تک دفتر ہذا میں جمع کروا سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید