• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی کی چیئرمین سینیٹ کے عہدہ پر نظر، زرداری نے گیلانی کو ٹاسک دیدیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد کی حلیف جماعتوں کے تعاون سے چیئر مین سینٹ کے عہدہ پر نظریں جمالی ہیں اور اب آصف علی زرداری کا اگلا ہدف سید یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینٹ بنوانا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو گرین سگنل دیدیا ہے کہ وہ چیئر مین سینٹ کے اہم آئینی عہدہ کے حصول کیلئے ممبران سینٹ میں لابنگ شروع کردیں تاکہ ہوم ورک مکمل ہونے پر چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جا سکے۔ اس وقت سینٹ میں حکمران اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہےاور ان کیلئے چیئر مین سینٹ کا عہدہ حاصل کرنے کا سنہرا موقع ہے۔

اس عہدے کی اہمیت اس وجہ سے زیادہ ہے کہ صدر مملکت کی رخصت یا عدم موجودگی میں چیئر مین سینٹ ہی قائم مقام صدر بنتے ہیں ۔

حکمران اتحاد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مواخذہ پر بھی غور کر رہا ہے لیکن اس کیلئے دو تہائی اکثریت درکار ہے جبکہ چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کیلئے سادہ اکثریت کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید